24 دسمبر 2012 - 20:30

امریکہ میں جاری پرتشدد واقعات کے سلسلے میں فائرنگ کے دو تازہ واقعات کی اطلاع ہے جن میں پولیس کےدو افسر ہلاک ہوئے ۔

ابنا: امریکہ کی ریاست ٹگزاس کے شہر ہوسٹون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کے دو الگ واقعات میں پولیس کے دو افسروں کو ہلاک کیا ۔اس سلسلے میں ایک امریکی سیاسی تجزیہ کار "کالب موپین" کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اپنی ناراضگی کو پرتشدد طریقے سے اظہار کرنا ،امریکی کلچرکا حصہ بن گیا ہے اور امریکی عوام، فائرنگ کے ذریعہ اقتصادی بحران سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں آبادی کی تناسب سے دنیا کے دوسرے ممالک کی بہ نسبت سب سے زیادہ اسلحے موجود ہیں اور اس ملک میں ہر سو افراد کی بہ نسبت 90 اسلحے موجود ہیں۔

.....

/169